About CSS

 

WHAT IS CSS

سی_ایس_ایس کیا ہے CSS

 ایک مقابلے کا امتحان ہے۔ جس کے ذریعے حکومت پاکستان  کے ادارے کے زیر نگرانی گریڈ 17 میں آفیسر  بھرتی کرتی ہے۔ یہ ایگزم سال میں ایک دفعہ منعقد کیا جاتا ہے اور نھایت ہی قابل اور مستقل مزاج امیدواروں کی سلیکشن کی جاتی ہے اور انہیں بیورو کریسی میں شامل کیا جاتا ہے۔ بیورو کریسی حکومتی مشینری چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔FPSC ہر سال اس ایگزم کا اعلان بذریعہ اخبار کرتی ہے۔اور اور تقریباً اکتوبر کے مہینے میں اس کے فارم بھرے جاتے ہیں۔ فارم بھرنے کے تقریباً تین ماہ بعد اس کی سلپ امیدوار کو بھیجی جاتی ہے۔اور یہ ایگزم تقریباً فروری کے مہینے میں منعقد کیا جاتا ہے۔ اس میں 4 قسم کے ٹیسٹ ہوتے ہیں۔ 1۔ تحریری امتحان written test 2۔ نفسیاتی امتحان psychological test 3۔ طبعی امتحان medical test 4۔ زبانی امتحان vivavoce/interview ان سارے مراحل سے گذرنے والے کامیاب امیدواروں کو کوئی ایک گروپ (مارکس کے حساب سے) دیا جاتا ہے۔ گروپس ۔۔ 1. Districtt Management Group 2. Police Services of Pakistan 3. Custom and Excise 4. Postal group 5. Income tax group 6. Information group 7. Foriegn Services of Pakistan 8. Commerce and Trade 9. Millitary lands and Contonments 10. Office Management group 11. Pakistan Audit and Accounts 12. Railways (commercial & transportation)group. Jobx.pk اہلیت ۔21-30 ساال۔ (کچھ صورتوں میں رعایت ہے) سرکاری ملازم ، معذور امیدوار ، (تسلیم شدہ قبیلے قبائلی علاقہ جات ، بلوچ قبائل ، ڈی آئی خان اور پشاور ڈویژن، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور ڈسٹرکٹ وغیرہ) ٢۔ پاکستانی اور آزاد جموں و کشمیر کے شہریت والے افراد اہل ہیں۔ ٣۔ تعلیم کے اعتبار سے کم از کم گریجوایٹ سیکنڈ کلاس یا C grade یا اس کے مساوی۔ ایگزم کے سبجیکٹس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 1. Compulsary sujects 2. Optional subjects Compulsary : English _ essay & precie.3. Pakistan affairs. 4. General knowladge. 5. Current affairs. 6. Everyday Science. #Jobxpk آپشنل بھی 6 ہوتے ہیں ۔ سارے پیپرز 100 مارکس کے ہوتے ہیں۔ یعنی ٹوٹل مارکس 1200 ہوتے ہیں۔ اور ہر امیدوار کےلۓ %50 مارکس حاصلل کرنا ضروری ہیں۔ کمپلسری سبجیکٹس میں پاسنگ مارکس 44 ہیں اور آپشنل میں 33 پاکسنگ مارکس ہیں۔ کمپلسری میں جنل نالج ، کرنٹ افئیرز، اور ایوری ڈے ساٸنس میں اگر کسی سبجیکٹ میں مارکس 40 سے کم ہوں لیکن دوسرے سبجیکٹس میں زیادہ ہوں اور ایگریگیٹ 120ہو۔ یا اس سے زیادہ ہوں تو بھی پاس ہوگا۔ آپشنل سبجیکٹس ہی آپ کے ہاٸی اسکورنگ سبجیکٹس ہوتے ہیں۔ ان کی سلیکشن میں ذھانت سے کام لیا جاٸے۔اور ایسے سبجیکٹس چوز کریں جو آپ کی طبیعت سے ملتے ہوں ،آپ کو ان میں دلچسپی ہو،آپ کی ان میں نالج اچھی ہو۔ انگریزی کے سبجیکٹس میں ویسے بھی عموماً (آپ سب کا تجربہ یا مشاہدہ ہوگا کہ مڈل سے لے کر گریجوٸیشن تک ٹیچرز مارکس دینے میں کنجوس ہوتے ہیں)مارکس کم ملتی ہیں۔انگریزی کے سبجیکٹ ویسے بھی ٹیکنیکل ہوتے ہیں۔ان کے essy_ precie لکھنے کے کچھ اصول ہوتے ہیں اور مارکس بھی اس کے حساب سے دیتے ہیں مثلاً ہیڈنگ لگانا، کنکلیوژن وغیرہ۔ پڑھائی وقفہ وقفہ سے کریں کتابوں کا کیڑا نہ بنیں۔ نوٹس بناٸیں اور صبح سویرے اور رات کے وقت سونے سے پہلے اسٹڈی کریں۔نوٹس کو بار بار پڑہیں۔جب بور ہونے لگیں تو اسٹڈی چھوڑ دیں۔ ٹاک شوز دیکھیں اور سنیں۔ بحث مباحثہ میں حصہ لیں۔ اور اپ ٹو ڈیٹ رہیں۔حالات سے باخبر رہیں۔ اسکالر بننے سے گریز کریں۔آپنے آپ کو کبھی مایوس نہ کرنے دیں ۔ پیپرز میں MCQs وغیرہ میں جو سوال آسان لگے اس کا جواب سب سے پہلے لکھنا چاہیے۔اس طرح آپ کا ٹائم بھی بچے گا۔ یہ یاد رکھیں آپشنل سبجیکٹس آپ کو ہائی مارکس دلا سکتے ہیں۔ انٹرویو میں اعتماد کے ساتھ جواب دیں اور جو پوچھا جائے صرف اس کا جواب دیں۔جس چیز کے بارے میں علم نا ہو تو تکا نہ لگائیں بلکہ معذرت کرلیں۔اور سوبر قسم کی ڈریس پہننی چاہیے۔اور توکل رکھیں اور بہتری کی امید رکھیں